QR CodeQR Code

پشاور، اربعین حسینی (ع) کی مناسبت سے برآمد ہونیوالا جلوس اختتام پذیر

12 Dec 2014 21:40

اسلام ٹائمز: مرکزی جلوس کل 13 دسمبر کو امام بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوگا، جو اخون آباد جلوس کے ساتھ ملکر چوک شہباز جائے گا۔ امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس عزاء سے علامہ عابد حسین شاکری، اخون آباد میں علامہ علی سرور سرحدی اور کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی خطاب کریںگے۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے امام بارگاہ لال شاہ محلہ حسینہ پشاور سے جلوس برآمد ہوا، اس موقع پر عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جلوس اپنے روایتی اور قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا جعفریہ اسٹریٹ پہنچا، جہاں پر جلوس کے شرکاء نے تمام امام بارگاہوں میں حاضری دی، ماتمی جلوس جعفریہ اسٹریٹ کی سات گرہ امام بارگاہ پر پہنچ کر شام کو اختتام پذیر ہوا، اس دوران سنگتوں نے نوحہ خوانی کی، جلوس میں شبیہہ ذوالجناح اور علم بھی برآمد ہوئے، جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور جلوس کے اردگرد پولیس اہلکار اور وحدت اسکاوٹس کے جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس کل 13 دسمبر کو امام بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوگا، جو اخون آباد جلوس کے ساتھ ملکر چوک شہباز جائے گا۔ امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس عزاء سے علامہ عابد حسین شاکری، اخون آباد میں علامہ علی سرور سرحدی اور کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی خطاب کریںگے۔


خبر کا کوڈ: 425248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425248/پشاور-اربعین-حسینی-ع-کی-مناسبت-سے-برا-مد-ہونیوالا-جلوس-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org