0
Friday 12 Dec 2014 22:12

اربعین حسینی ع، کوہاٹ قومی جرگہ کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنے کا فیصلہ

اربعین حسینی ع، کوہاٹ قومی جرگہ کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی جرگہ نے کوہاٹ میں چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ چکر کوٹ میں شیعہ، سنی اور حکومتی عمائدین پر مشتمل قومی جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقہ بنگش اور اورکزئی کے شیعہ عمائدین اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ایک تحریری فیصلہ طے پایا، جس کے مطابق اہل تشیع، اہلسنت عمائدین اور حکومتی نمائندوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس 25 صفر المظفر کو برآمد کیا جائے گا، اس موقع پر جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر امور بھی طے پائے۔
خبر کا کوڈ : 425249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش