QR CodeQR Code

اربعین حسینی کا عالمی اجتماع داعش کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی

12 Dec 2014 20:21

اسلام ٹائمز: چہلم حضرت امام حسین (ع) کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری خارجہ امور کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد حسینی مجاہدین شام و عراق سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف ایجاد کردہ استکباری فتنہ داعش کا مکمل سدباب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری خارجہ امور ڈاکٹر  علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اربعین سیدالشھداء کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عصر حاضر کی کربلا میں عاشقان سیدالشھداء علیہ السلام کا عالمی اجتماع تکفیری فکر پر خط بطلان اور داعش سمیت دنیا بھر کے تکفیری گروہوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، دنیا بھر کے مسلمان کربلا کی مقدس سرزمین میں جمع ہوکر محافظ اسلام، محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے یزیدی فکر اور مکتب سے اظہار بیزاری کرتے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد حسینی مجاہدین شام و عراق سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ایجاد کردہ اس استکباری فتنہ کا مکمل سدباب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 425250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425250/اربعین-حسینی-کا-عالمی-اجتماع-داعش-کے-منہ-پر-زوردار-طمانچہ-ہے-ڈاکٹر-علامہ-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org