QR CodeQR Code

عمران خان جیسوں کے ہوتے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، خواجہ سعد رفیق

13 Dec 2014 01:14

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکی ہے اور اب کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں جبکہ ان جیسے لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے احتجاج نے ملک کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، شہروں میں کارو بار بند کرانے پر تحریک انصاف کو فخر نہیں بلکہ شرم کرنی چاہئے اور عمران خان جیسے ناعاقبت اندیشوں کی موجودگی میں پاکستان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں، 18 دسمبر کو ان کی پاکستان بند کرنے کی شیطانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہے تاہم حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکی ہے اور اب کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے۔


خبر کا کوڈ: 425290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425290/عمران-خان-جیسوں-کے-ہوتے-ملک-کو-کسی-دشمن-کی-ضرورت-نہیں-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org