QR CodeQR Code

لاہور، چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد

13 Dec 2014 08:55

اسلام ٹائمز: جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کو کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ اس سلسلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اردو بازار میں کنٹینرز جبکہ دیگر راستوں پر بیریئرز لگا دیئے ہیں۔ واک تھرو گیٹس مختلف راستوں پر نصب کئے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسینؑ  کا مرکزی جلوس اندرون دہلی دروازہ الف شاہ کی حویلی سے برآمد ہو گیا۔ جلوس مجلس عزا کے اختتام پر برآمد ہواؕ۔ مجلس عزا سے علامہ داؤد جواد مشہدی نے خطاب کیا اور مصائب آل محمد بیان کئے۔ اس سلسلہ میں لاہور میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ رات گئے جلوس کے راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ حضرت امام حسینؑ کے چہلم کا جلوس الف شاہ کی حویلی سے برآمد ہو چکا ہے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام  کو کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ اس سلسلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اردو بازار میں کنٹینرز جبکہ دیگر راستوں پر بیریئرز لگا دیئے ہیں۔ واک تھرو گیٹس مختلف راستوں پر نصب کئے جا چکے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو جلوس کے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ رات بھر پولیس کی جانب سے جامہ تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ چہلم امام حسینؑ کے سلسلہ میں آٹھ ہزار پولیس اہلکاروں سمیت رضاکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ رینجرز اور آرمی کے دستہ کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 425316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425316/لاہور-چہلم-امام-حسین-کا-مرکزی-جلوس-حویلی-الف-شاہ-سے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org