0
Saturday 13 Dec 2014 09:53

مظفر گڑھ، چہلم پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

مظفر گڑھ، چہلم پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

اسلام ٹائمز۔ پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بتاتے ہوئے مقابلے میں ۴ دہشت گرد ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور جہادی لٹریچر برآمد کر دیا۔ پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پر مظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نے پولیس نفری پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے کی مدد سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ۳ اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں ۴ دہشت گرد ہلاک جب کہ ۴ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر مظفر گڑھ میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے اور گزشتہ کئی روز سے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ۸ خود کش جیکٹس، ۷ دستی بم، راکٹ لانچرز، غیر ملکی اسلحہ، پاسپورٹس اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہوا، ملزمان کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔ پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 425317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش