QR CodeQR Code

گلگت، ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کے لیے سیشن کا انعقاد

13 Dec 2014 12:18

اسلام ٹائمز: سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ہیلتھ آفسیر نے کہا کہ جی بی میں ایچ آئی وی سے بچاو کیلئے سرکاری ادارے موجود ہے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا کام معطل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن ہلال احمر گلگت کی جانب سے صحافیوں کے لئے گلگت پریس کلب میں ایچ آئی وی ایڈز سے آگاہی کے متعلق ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں کو ایچ آئی وی کے پھیلنے اور اس سے بچاؤ کے متعلق بتایا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایچ آئی وی سے بچاو کے لئے سرکاری ادارے موجود ہے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا کام معطل ہے۔ انجمن ہلال احمر گزشتہ 6 سال سے گلگت بلتستان میں ایچ آئی وی پر کام کر رہا ہے۔ انجمن ہلال احمر کے پاس معیاری ادویات موجود ہے۔ انجمن ہلال احمر نے کمیونٹی سطح سکولوں، کالجوں، یونیورسٹی سمت پولیس فورس کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جا چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 2006ء میں گلگت بلتستان میں 4 افراد میں ایچ آئی وی کے وائرس کا انکشاف ہوا تھا جن کا علاج جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں ایچ آئی وی کی روک تھام کے لئے حکومت پاک چین بارڈ سوست کے مقام پر سکرینگ کا بندوبست کرے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے میں اس موذی بیماری کے بارے میں شعور و آگاہی اجاگر کرے۔


خبر کا کوڈ: 425335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425335/گلگت-ایچ-آئی-وی-ایڈز-سے-آگاہی-کے-لیے-سیشن-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org