QR CodeQR Code

کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے، خواجہ سعد رفیق

13 Dec 2014 17:10

اسلام ٹائمز: وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ہے، عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کو خط لکھ چکی ہے، کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے، عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں، تحریک انصاف کے کراچی احتجاج نے پاکستان کو 15 ارب روپے کا ٹیکا لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے عاقبت نااندیشوں کی موجودگی میں پاکستان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، شہروں میں کاروبار بند کرانے پر تحریک انصاف کو فخر نہیں شرم کرنی چاہیے، پاکستان بند کرانے کی شیطانی و عمرانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 425381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425381/کمیشن-بنانا-یا-نہ-سپریم-کورٹ-کا-استحقاق-ہے-خواجہ-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org