0
Saturday 13 Dec 2014 21:02

پشاور میں اربعین حسینی (ع) کا مرکزی جلوس اپنی منزل پر پہنچ گیا

پشاور میں اربعین حسینی (ع) کا مرکزی جلوس اپنی منزل پر پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی اربعین حسینی (ع) کا مرکزی جلوس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا، مرکزی جلوس نماز ظہرین کے بعد امام بارگاہ علمدار کربلا قصہ خوانی سے برآمد ہوا، جو اخون آباد جلوس کے ساتھ ملکر چوک شہباز پہنچا۔ امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس عزاء سے علامہ عابد حسین شاکری، اخون آباد میں علامہ علی سرور سرحدی اور کوچہ رسالدار میں علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کیا، جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس، اور دیگر سیکورٹی اداروں کیساتھ ساتھ امامیہ اسکاوٹس، وحدت اسکاوٹس اور مختار سکاوٹس کے رضاکار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جلوس شام کو واپس اسی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 425435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش