QR CodeQR Code

ٹیکسلا میں عزاداری کو روکنے کی کوشش، پنجاب حکومت کے ایماء پر بانیان گرفتار

13 Dec 2014 21:51

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے چک مظفر آباد میں جلوس عزاء برآمد کرانے کی پاداش میں ڈی ایس پی ٹیکسلا نے تبسم شاہ، مبارک شاہ اور تصور شاہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر احتجاجاً سڑک بلاک کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ایماء پر ٹیکسلا میں عزاداری سید الشہداء کو روکنے کی ناکام کوشش، 20 صفر کو ٹیکسلا میں برآمد ہونے والے روایتی جلوس عزاء پر پنجاب پولیس کا کریک ڈاون، درجنوں افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹ ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے چک مظفر آباد میں جلوس عزاء برآمد کرانے کی پاداش میں ڈی ایس پی ٹیکسلا نے تبسم شاہ، مبارک شاہ اور تصور شاہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر احتجاجاً سڑک بلاک کر دی، مختلف شیعہ تنظیموں تحریک جعفریہ پاکستان، جعفریہ یوتھ، آئی ایس او اور جے ایس او نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 425446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425446/ٹیکسلا-میں-عزاداری-کو-روکنے-کی-کوشش-پنجاب-حکومت-کے-ایماء-پر-بانیان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org