0
Sunday 14 Dec 2014 00:18

این اے 125 میں جعلی ووٹوں کا فائدہ کسے ہوا، یہ نہیں پتہ چل سکتا، سعد رفیق

این اے 125 میں جعلی ووٹوں کا فائدہ کسے ہوا، یہ نہیں پتہ چل سکتا، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں جعلی ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والے امیدوار کا پتہ نہیں چلتا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نادرا نے جو رپورٹ جمع کرائی ہے اس سے یہ تو پتہ چلتا ہے کہ جعلی ووٹ کاسٹ ہوئے اور کتنے ہوئے لیکن یہ نہیں پتہ چلتا کہ ان ووٹوں کا فائدہ ہارنے والے امیدوار کو ہوا یا یہ ووٹ جیتنے والے امیدوار کو کاسٹ کئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ پیش کی گئی اور جہاں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے وہاں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پولنگ سٹیشنز میں کل ووٹ 7163 تھے جن میں سے 4172 ڈالے گئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کو 2785 اور انہیں 1335 ووٹ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دھاندلی کا فائدہ تو عمران خان کو ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 425469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش