0
Sunday 14 Dec 2014 16:41

ہم امید رکھتے ہیں کہ بامقصد مذاکرات ہوں گے اور بحران کا خاتمہ ہوگا، لیاقت بلوچ

ہم امید رکھتے ہیں کہ بامقصد مذاکرات ہوں گے اور بحران کا خاتمہ ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 25 دسمبر کو کراچی میں جلسہ عام سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہی ہے جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق آئندہ کا روڈ میپ اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے آئین میں کوئی گنجائش نہیں جب بھی انتخابات ہوں گے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور موجودہ انتخابی نظام میں اصلاحات کے بغیر نئے الیکشن کا فائدہ ہی نہیں ہوگا اس کے اثرات بھی وہی ہوں گے جو آج ہیں۔ حالیہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو ملنے والا موجودہ مینڈیٹ منقسم ہے۔ ہر صوبے میں الگ جماعت کی حکومت ہے۔ 58 ٹوبی کی تلوار بھی نہیں جلد انتخابات کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ساری سیاسی جماعتیں متفقہ نئے انتخابات کا فیصلہ کرلیں۔ اسمبلی کی مدت چار سال ہو یا پانچ سال اس سے فرق نہیں پڑتا اصل مسئلہ ڈلیور کرنے کا ہے حکومت چار سال چلے یا پانچ سال عوام کو ڈلیور نہ کرسکے تو ناکام کہلائے گی ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان، میڈیا کوآرڈی نیٹر شاہد شمسی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی طرح بااختیار ادارہ بنایا جائے تاکہ کمیشن پولنگ عملے کی ٹریننگ اور تعیناتی میں کسی کا محتاج نہ ہو۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے حوالے سے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ اور کوئی راستہ ہی نہیں۔ ابھی دوبارہ مذاکرات کی ابتدا ہوئی ہے اس بار مذاکرات کو میڈیا سے چھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ بامقصد مذاکرات ہوں گے اور بحران کا خاتمہ ہوگا۔ باسٹھ 63 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے میں سختی برتنی چاہئیے اس کے علاوہ پارٹیاں بھی ایسے افراد کو ٹکٹ نہ دیں جن کا حال اور ماضی ٹھیک نہیں عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ووٹ ڈالتے وقت اچھے اور برے کی تمیز کریں۔ آراوز صرف سزایافتہ شخص کو الیکشن لڑنے سے روک سکتے ہیں اصل کام عوام اور سیاسی پارٹیوں کا ہے کہ وہ کرپٹ افراد کو آگے نہ آنے دیں۔
خبر کا کوڈ : 425593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش