QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا تحريک انصاف کا احتجاج ناکام بنانے کا انوکھا منصوبہ

14 Dec 2014 21:44

اسلام ٹائمز: طلبہ اور اساتذہ کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک تعلیمی اداروں ميں موجود رہنے کا حکم دے ديا گيا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تحريک انصاف کا احتجاج ناکام بنانے کا انوکھا منصوبہ بنایا ہے، طلبہ اور اساتذہ کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک تعلیمی اداروں ميں موجود رہنے کا حکم دے ديا گيا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق غفلت کے مرتکب اساتذہ اور طلبہ کيخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پچاس فیصد اساتذہ، تعلیمی اداروں کے گيٹس پر سيکورٹی کے فرائض انجام ديں گے، اس کے علاوہ بتیس کالجز کے چھ ہزار طلبہ اور اساتذہ کو کل پاک کينيا کرکٹ ميچ ديکھنے کا بھی پابند بناديا گيا ہے، ميچ دکھانے کيلئے تعليمی اداروں ميں اکيڈمک کيلينڈر کے برعکس دسمبر ٹيسٹ بھی منسوخ کرديا گيا ہے۔


خبر کا کوڈ: 425654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425654/پنجاب-حکومت-کا-تحريک-انصاف-احتجاج-ناکام-بنانے-انوکھا-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org