0
Sunday 14 Dec 2014 22:03

اردگان مخالف ترک رہنما کے میڈیا دفتروں پر چھاپے

اردگان مخالف ترک رہنما کے میڈیا دفتروں پر چھاپے
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما اور امریکہ میں جلا وطن مذہبی عالم فتح اللہ گولن کے حامی اخبار اور ٹی وی نیٹ ورک کے 20 صحافیوں، مینیجرز اور پروڈکشن کے عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملک بھر سے گرفتار کیے جانے والے صحافیوں پر ایک غیر قانونی ادارہ قائم کرنے اور ریاست کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور مذہبی عالم فتح اللہ گولن ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں اور مبصرین کے مطابق اس کارروائی کا مقصد فتح اللہ گولن کی حمایت کو کم کرنا ہے۔
صدر اردگان نے چند دن پہلے ہی فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ استنبول میں روزنامہ زمان کے دفتر پر چھاپے کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد عمارت کے باہر جمع تھی اور انھوں نے پولیس کو عمارت سے باہر نکالنے پر مجبور کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں مشرقی ترکی میں پولیس کے ایک سربراہ بھی شامل ہیں۔ فتح اللہ گولن سے منسلک ٹی وی چینل سمنیولو کے چیئرمین ہدایت کاراکا کو بھی استنبول سے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ہدایت کاراکا نے گرفتاری سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حکومت کی کارروائی کو ترکی کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا۔ روزنامہ زمان کے عملے کو پولیس کی کارروائی کا پہلے ہی علم ہو گیا تھا کیونکہ ٹوئٹر پر پولیس کریک ڈاؤن کی معلومات افشا ہو گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 425662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش