QR CodeQR Code

صرف میں کے رویے کو چھوڑ کر ہم کی روش اپنانا ہو گی، شہبازشریف

14 Dec 2014 22:20

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ ہاؤس میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ایثاروقت کی اہم ترین ضرورت ہے، انتشارکی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتشارکی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا اور بے مقصد احتجاجی سیاست پر آج پوری قوم دکھی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ایثاروقت کی اہم ترین ضرورت ہے، انتشارکی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بےمقصد احتجاجی سیاست پر آج پوری قوم دکھی ہے اور صرف میں کے رویے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے، جب کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ میں گامزن کرنے کے لئے ہم کی روش اپنانا ہو گی. شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عوام کےلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کی نرخوں میں کمی سے عوام کوریلیف ملا۔


خبر کا کوڈ: 425666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425666/صرف-میں-کے-رویے-کو-چھوڑ-کر-ہم-کی-روش-اپنانا-ہو-گی-شہبازشریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org