QR CodeQR Code

فیصل آباد میں فائرنگ کرنیوالے 2 شوٹرز کی شناخت ہو گئی

14 Dec 2014 22:38

اسلام ٹائمز:ویڈیو تصاویر کی اسکینگ سے سامنے آیا کہ ن لیگ کے ہجوم میں شریک ہونے کے بعد خاکی شلوار قمیض میں ملبوس حافظ عمران نے پستول نکالی اور فائر کیا، ان کا تعلق ایک جنگجو گروپ سے ہے، جو کشمیر کے جہاد میں شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل آباد میں 8 دسمبر کو تحریک انصاف کے مظاہرین پر پستولوں سے فائرنگ کرنے والے تین شوٹرز میں سے دو کو بالآخر شناخت کر لیا ہے، کیمرے نے فائرنگ کرنے والوں کی تصویر بنالی تھیں۔ واضح رہے کہ فائرنگ سے حق نواز نامی پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق ہو گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے کی حافظ محمد عمران کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جس کا تعلق ایک جنگجو گروپ سے ہے، جو کشمیر کے جہاد میں شریک ہے، عمران 8 دسمبر کو ن لیگ کے ہجوم کا حصہ بننے کے لیے دو ساتھیوں سمیت گھنٹہ گھر چوک پر نمودار ہوا، 500 ویڈیو تصاویر کی اسکینگ سے سامنے آیا کہ ن لیگ کے ہجوم میں شریک ہونے کے بعد خاکی شلوار قمیض میں ملبوس حافظ عمران نے پستول نکالی اور پی ٹی آئی کے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 425669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425669/فیصل-ا-باد-میں-فائرنگ-کرنیوالے-2-شوٹرز-کی-شناخت-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org