QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کارکن کا قاتل الیاس نامی شخص فیصل آباد سے گرفتار

15 Dec 2014 00:44

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فائرنگ کر کے کارکن کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، گاوں تاندلیانوالہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے سر پر پچاس لاکھ کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن کو قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ایک کارکن کو قتل کردیا تھا۔ الیاس نامی مرکزی ملزم کو فیصل آباد کے نواحی گاﺅں تاندلیانوالہ کے 540 گ ب سراں سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کا بھائی پہلے ہی پولیس حراست میں ہے۔ ملزم کے اس دن پہنے ہوئے کپڑے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ کرنے والا باریش شخص عمران بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فائرنگ کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے متعدد جگہون پر چھاپہ مار کاروائیاں شروع کر رکھی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 425693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425693/پی-ٹی-ا-ئی-کارکن-کا-قاتل-الیاس-نامی-شخص-فیصل-ا-باد-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org