0
Monday 15 Dec 2014 00:49

رانا ثناء اللہ کو 72 گھنٹے کیلئے حوالے کر دیں تو تمام مفروروں کو برآمد کرا دینگے، شیخ رشید

رانا ثناء اللہ کو 72 گھنٹے کیلئے حوالے کر دیں تو تمام مفروروں کو برآمد کرا دینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصل آباد والی غلطی لاہور میں دہرائی تو مذاکرات خطرے میں پڑ جائیں گے، گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، تصادم کا کوئی واقعہ جمہوریت اور جوڈیشل کمیشن کیخلاف سازش ہو گا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عقل کے ناخن لے، نواز شریف اور شہباز شریف لچک دکھائیں، معاملات ٹھیک ہو گئے تو مذاکرات آگے چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تک یہ حکومت رہ گئی تو بڑی بات ہو گی۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ لاہور داتا کی نگری ہے، ایک دن دکانیں بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑےگا، خواجہ سعد رفیق بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں، رانا ثناء اللہ کو 72 گھنٹے کیلئے حوالے کر دیں تو تمام مفروروں کو برآمد کرا دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے قومی اداروں پر نااہل لوگوں کو لگا رکھا ہے، ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار میاں نواز شریف ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 425695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش