QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں چہلم کا آخری جلوس آج برآمد ہوگا

15 Dec 2014 12:08

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ حضرت غازی عباس سے سہ پہر تین بجے ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوگا، جو کہ امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) میں آئیگا، نماز مغربین کے بعد یہی جلوس روایتی راستے سے گزر کر جامع مسجد یا علی(ع) میں رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم سید الشہداء (ع) کا آخری جلوس آج امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) عرف عام تھلہ گھائیانوالہ سے برآمد ہوگا۔ سہ دو بجے مجلس عزا منعقد ہو گی، مجلس عزا کے بعد سہ پہر تین بجے ذوالجناح کے جلوس کا آغاز زنجیر زنی سے ہوگا۔ جس کے بعد یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزر کر امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع)، عرف عام تھلہ حیدر شاہ شیرازی پر آئے گا۔ یہاں پہنچ کر جلوس میں نماز مغربین کیلئے وقفہ کیا جائے گا۔ نماز مغربین اور نیاز و لنگر کے بعد یہ جلوس تعزیے اور علم کے ساتھ برآمد ہوگا۔ جو کہ اپنے روایتی راستے سے گزر کر جامع مسجد و امام بارگاہ حضرت یا علی (ع)، عرف مسجد شیعہ لاٹو فقیر میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کا اختتام بھی زنجیر زنی سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 425751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425751/ڈی-آئی-خان-میں-چہلم-کا-آخری-جلوس-آج-برآمد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org