0
Monday 15 Dec 2014 16:44

اسپین میں چہلم امام حسینؑ پر مجالس عزا کا انعقاد، شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اسپین میں چہلم امام حسینؑ پر مجالس عزا کا انعقاد، شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے بارسلونا سمیت اسپین بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر مجالس عزا منعقد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہروں میڈریڈ، لگرونیو، ویلنسیا، بادالونا کے ساتھ ساتھ بارسلونا کے دو مختلف مقامات پر نواسہ رسول ﷺ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی رسم چہلم پر مجالس منعقد کی گئیں، جہاں عزاداران نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کےساتھ شہدائے کربلا کی اسلام کی بقا کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مجالس کا انعقاد القائم اسلامک سینٹر بارسلونا اور امامیہ اثناء عشریہ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ مجالس میں علامہ حبیب رضا عابدی آف جرمنی نے فضائل، مصائب اور فلسفہ شہادت کے حوالے سے مفصل بیان فرمایا۔ مجلس عزا میں ذاکر اہل بیت کرامت حسین جعفری نے نوحہ خوانی کی مجلس عزا کے اسٹیج سیکرٹری سید قمر بخاری جبکہ القائم اسلامک سینٹر کے صدر چوہدری شہباز اختر نے مجالس عزا کے انعقاد کے لئے ملنے والے اجازت نامے پر مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 425817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش