0
Monday 15 Dec 2014 19:09

پیپلزپارٹی اب بھٹو والی جماعت نہیں رہی، پیپلزپارٹی کے نظریاتی لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی اب بھٹو والی جماعت نہیں رہی، پیپلزپارٹی کے نظریاتی لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وائس چیرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت ہم سب کا یہی مطالبہ ہے کہ چاروں صوبائی الیکشن کمیشنر ازخود مستعفی ہوں تاکہ چیف الیکشن کمشنر انتخابی پراسیس کی صفائی کرسکیںاُمید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ادارے کو خودمختار اور جانبدار بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب بھٹو والی جماعت نہیں رہی، پیپلزپارٹی کے نظریاتی لوگ بھی نئے پاکستان کے لیے جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی بھی مہربان ہونے والے ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے ہمارا مورال مزید بلند ہو گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کے منشور اور سوچ سے متفق ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 425825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش