QR CodeQR Code

ملتان، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شامل، شاہ محمود کے ساتھ پریس کانفرنس

15 Dec 2014 17:34

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی سیاست بلاول بھی مطمئن نہیں، ن لیگ کے اراکین اسمبلی بھی جلد پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا قاسم نون، سابق تحصیل ناظم جلالپور پیروالا دیوان ناصر بخاری، سابق تحصیل ناظم شجاع آباد رانا سہیل نون، پیپلزپارٹی کے بانی رُکن اور ممبر قومی اسمبلی رانا تاج احمد نون اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ رہنمائوں نے شمولیت کے موقع پر کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے پاکستان کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ 2013 کا انتخاب نہیں سلیکشن تھا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، اعجاز جنجوعہ، ظہیر الدین علیزئی، جاوید اختر انصاری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ ان رہنمائوں کے پاکستان تحریک میں شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔


خبر کا کوڈ: 425826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425826/ملتان-پیپلزپارٹی-جنوبی-پنجاب-کے-رہنما-پاکستان-تحریک-انصاف-میں-شامل-شاہ-محمود-ساتھ-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org