QR CodeQR Code

موقع ملے تو دوبارہ ایسا کرینگے، سی آئی اے اہلکار تشدد پسند نہیں بلکہ ہیرو ہیں، ڈک چینی

15 Dec 2014 12:55

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں "میٹ دی پریس" میں میڈیا سے بات چیت میں سابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے جو کچھ امریکہ کے ساتھ کیا وہ تشدد تھا جبکہ سی آئی اے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم نے نہ صرف اسامہ بن لادن کو پکڑا بلکہ القاعدہ کے بے شمار دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا جو کہ جو نائن الیون سانحے میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے سی آئی اے پرتشدد تفتیشی طریقہ کار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع ملے تو دوبارہ ایسا کریں گے، سی آئی اے اہلکار تشدد پسند نہیں بلکہ ہیرو ہیں، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے 500 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ گذشتہ ہفتے جاری کی تھی، جس میں سی آئی اے کے طریقہ تفتیش کے بارے میں ہولناک انکشاف کئے گئے تھے۔ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے حلیف اور حریف ممالک کی جانب سے شدید تنقید بھی سامنے آئی تھی۔ تاہم سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے سی آئی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موقع ملے تو ایسا دوبارہ کریں گے۔ واشنگٹن میں "میٹ دی پریس" میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ صرف اسامہ بن لادن کو پکڑا بلکہ القاعدہ کے بے شمار دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا جو کہ جو نائن الیون سانحے میں ملوث تھے۔ ڈک چینی کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے جو کچھ امریکہ کے ساتھ کیا وہ تشدد تھا جبکہ سی آئی اے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 425837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425837/موقع-ملے-دوبارہ-ایسا-کرینگے-سی-ا-ئی-اے-اہلکار-تشدد-پسند-نہیں-بلکہ-ہیرو-ہیں-ڈک-چینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org