0
Tuesday 2 Nov 2010 13:06

اسمبلی تحلیل ہو گی نہ مارشل لاء لگے گا،اسمبلی توڑنے کے خواہشمند ملک اور قوم سے مخلص نہیں،وزیراعظم

اسمبلی تحلیل ہو گی نہ مارشل لاء لگے گا،اسمبلی توڑنے کے خواہشمند ملک اور قوم سے مخلص نہیں،وزیراعظم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حزب اختلاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحیل ہو گی اور نہ فوج مارشل لاء لگائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی پانچ سال کیلئے منتخب ہو کر آئی ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے خواہشمند ملک و قوم سے مخلص نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئین میں مڈٹرم الیکشن کی گنجائش موجود نہیں،پھر مخالفین اس کا طریقہ کار بتائیں۔وزیرعظم نے واضح کیا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،پاک فوج ملک سے مخلص اور جمہوریت پسند ہے۔مارشل لاء نہیں لگائے گی۔
آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت جاری ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے خواہشمند ملک اور قوم سے مخلص نہیں۔انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کا طریقہ کار کیا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی تحلیل کروں یا مارشل لاء لگایا جائے؟میں اسمبلی نہیں توڑوں گا،انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،فوج مارشل لاء نہیں لگائے گی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ 


خبر کا کوڈ : 42587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش