0
Monday 15 Dec 2014 19:47

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملیحہ لودھی فروری 2015ء میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ واضح رہے کہ ملیحہ لودھی ماضی میں دو مرتبہ امریکہ میں پاکستان کی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی 2001ء سے 2005ء تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایڈوائزری بورڈ کی ممبر بھی رہ چکی ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی امریکہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کر دی گئیں، ملیحہ لودھی اس سے قبل دو مرتبہ امریکہ میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکی ہیں، پہلئ مرتبہ انیس سو ترانوے سے انیس سو چھیانوے اور دوسری مرتبہ انیس سو ننانوے سے دو ہزار دو تک اس عہدے پر فائز رہیں، وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی رہیں۔ ملیحہ لودھی نے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کیا، ٹیچر کی حیثیت سے قائد اعظم یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس میں خدمات انجام دے چکی ہیں، پاکستان سے شائع ہونے والے دو انگریزی روناموں کی ایڈیٹر بھی رہیں، انہیں ان کی خدمات کے صلے میں دو ہزار دو میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، ملیحہ لودھی کئی کتابوں کی مصنف اور کالم نگار کی حیثیت سے بھی پہنچانی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 425888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش