QR CodeQR Code

عمران خان کی حرکتیں انہیں پاکستانی بال ٹھاکرے بنا رہی ہیں، سعد رفیق

15 Dec 2014 21:29

اسلام ٹائمز: وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلیے جو اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ کمیشن کا راستہ پارلیمنٹ سے گزرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اگر جوڈیشل کمیشن کا قیام چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ میں آئیں وگرنہ ان کی حرکتیں انھیں پاکستانی سیاست کا بال ٹھاکرے بناتی جا رہی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور کی عوام نے عمران خان کی احتجاج کی کال مسترد کر دی ہے، تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے احتجاج کے حوالے سے کیے وعدے نہ صرف توڑے بلکہ بزرگوں، عورتوں، بچوں اور حتی کہ جانوروں پر بھی تشدد نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کونسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلیے جو اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ کمیشن کا راستہ پارلیمنٹ سے گزرے گا۔


خبر کا کوڈ: 425889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425889/عمران-خان-کی-حرکتیں-انہیں-پاکستانی-بال-ٹھاکرے-بنا-رہی-ہیں-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org