QR CodeQR Code

بطور خاتون کارکنوں کے رویے پر شرمندہ ہوں، شیریں مزاری

16 Dec 2014 22:06

اسلام ٹائمز: لاہور میں جیو نیوز کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے جیو نیوز کے اسٹاف بالخصوص خاتون رپورٹر ثناء مرزا کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بد تمیزی اور غلط سلوک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور خاتون کارکنوں کے رویے پر شرمندہ ہوں۔ انہوں نے جیو نیوز کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں سے بد تمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تحریک انصاف نے ثناء مرزا اور جیونیوز کی ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان شیریں مزاری کہتی ہیں کہ صحافیوں سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے جیو نیوز کی اینکر ثناء مرزا اور جیونیوز کی ٹیم پر لاہور میں حملے اور انہیں ہراساں کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وہ بطور خاتون بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے رویے پر شرمندہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 425970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425970/بطور-خاتون-کارکنوں-کے-رویے-پر-شرمندہ-ہوں-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org