QR CodeQR Code

افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہیں، عوام ہر مشکل وقت میں پاک فوج کو اپنے ساتھ پائیں گے، جنرل راحیل شریف

16 Dec 2014 13:01

اسلام ٹائمز: کوئٹہ بلوچستان میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بلوچستان میں 750 کلومیٹر طویل سڑک پر کام مکمل کر لیا۔ شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے اور ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے، افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہیں، عوام ہر مشکل وقت میں پاک فوج کو اپنے ساتھ پائیں گے۔ کوئٹہ میں بلوچستان میں ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں قوم پاک فوج کو اپنے ساتھ پائے گی۔ افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے بلوچستان میں 750 کلومیٹر طویل سڑک پر کام مکمل کر لیا۔ شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے اور ایک لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 425990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/425990/افواج-پاکستان-قومی-یکجہتی-کی-علامت-ہیں-عوام-ہر-مشکل-وقت-میں-پاک-فوج-کو-اپنے-ساتھ-پائیں-گے-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org