QR CodeQR Code

جاپان کا ایران سے خام تیل درآمد کرنے کی مقدار میں اضافے کا فیصلہ، امریکہ کیلئے ایک اور ناکامی

2 Nov 2010 14:10

اسلام ٹائمز: جاپان کی جانب سے ایران سے خام تیل درآمد کرنے کی مقدار میں اضافہ کرنا امریکہ کیلئے ایک اور ناکامی ہے اور اسکی پابندیوں کے بے اثر ہونے کا واضح ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق جاپان نے ایران سے خام تیل درآمد کرنے کی مقدار میں 20 فیصد کے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ستمبر سے ایران سے درآمد ہونے والے خام تیل کی مقدار میں 11 میلین بیرل کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ جاپان کی روز بروز بڑھتی ہوئی انرجی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ ایران پر امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی اقتصادی پابندیاں کم از کم ایران اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکی ہیں۔ جب سے امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے مسلسل ایسی خبریں سننے میں آ رہی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا ایران پر اقتصادی دباو ڈالنے کی اپنی پالیسی میں شدت سے ناکامی کا شکار ہوا ہے۔
خام تیل جاپان کی انرجی کی ضروریات کا 40 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے، لہذا جاپانی حکام کی کوشش ہے کہ وہ ایسی خارجہ پالیسی اختیار کریں جس کے باعث جاپان کی انرجی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 42603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/42603/جاپان-کا-ایران-سے-خام-تیل-درآمد-کرنے-کی-مقدار-میں-اضافے-فیصلہ-امریکہ-کیلئے-ایک-اور-ناکامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org