QR CodeQR Code

سانحہ پشاور، جے یو آئی خیبر پختونخوا کا 19 دسمبر کا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان

16 Dec 2014 20:47

اسلام ٹائمز: مولانا گل نصیب، مولانا شجاع الملک اور عبدالجلیل جان اپنے ایک مشترکہ بیان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان، جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے پشاور سکول پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے اور اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے 19 دسمبر کو احتجاج ملتوی کردیا، تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین اور دیگر افراد کے خاندانوں سے دلی دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، انہوں نے جماعتی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن ہنگامی امداد کیلئے آگے بڑھیں۔


خبر کا کوڈ: 426107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426107/سانحہ-پشاور-جے-یو-ا-ئی-خیبر-پختونخوا-کا-19-دسمبر-احتجاج-ملتوی-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org