QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ پشاور سے ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

17 Dec 2014 02:32

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ جب تک شہروں میں موجود دہشتگردوں کے سلیپر سلز ختم نہیں کئے جاتے، اس وقت تک دہشتگردوں سے چھٹکارا ممکن نہیں، لٰہذا آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پشاور واقعہ نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ واقعہ سے ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جب تک شہروں میں موجود دہشتگردوں کے سلیپر سلز ختم نہیں کئے جاتے، اس وقت تک دہشتگردوں سے چھٹکارا ممکن نہیں، لٰہذا آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے۔ سربراہ وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کلین آپ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھر میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہگاہوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردوں سے نجات چاہتی ہے، ایسے مدارس جو دہشتگردوں کو پناہ دیتے ہیں، جو انہیں پروان چڑھاتے ہیں اور وہ لوگ جو انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں ان کو بھی قانون کی گرفتار میں لایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 426175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426175/سانحہ-پشاور-سے-ہمارے-دل-خون-کے-آنسو-رو-رہے-ہیں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org