0
Wednesday 17 Dec 2014 10:42

صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کی پشاور سکول پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کی پشاور سکول پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک سو سے زائد بچوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حصول علم کے لیے جانے والے بچوں کو وحشیانہ دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی صورت مسلمان اور انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہے اور ہماری بہادر افواج آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بناکر اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں، جنہیں سکیورٹی فورسسز جلد سراغ لگا کر انجام تک پہنچا دیں گی۔ صدر آزاد کشمیر نے پوری قوم سے اپیل کی کہ ان دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں تاکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ صدر آزاد کشمیر نے شہید ہونے والے بچوں کے والدین، سکول کی انتظامیہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آزاد کشمیر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسسز کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 426203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش