QR CodeQR Code

سانحہ پشاور، آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم سوگ

17 Dec 2014 17:25

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹریٹ میں سانحہ پشاور متعلق ہونے والے مذمتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی ایس او ملک بھر یوم سوگ منائے گی اور تعلیمی اداروں امامیہ طلباء اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کے امن مارچ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد علی کے مطابق آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سانحہ پشاور کے حوالے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہائی اہم فیصلہ جات ہوئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ آج ملک بھر میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم سوگ منایا جائے گا، جبکہ پاکستان کی یونیورسسٹیز میں امن مارچ ہونگے۔ جن میں امامیہ طلباء اپنے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھیں گے، جبکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائے گے۔ آج پشاور، ملتان اور کراچی میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مرکز ی صدر تہور حیدری کاکہنا تھا پاکستان ایک سانحہ عظیم کا سامنا ہے۔ اس واقعہ کی جتبی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس ظلم و بر بریت کے خلاف ہر ممکن صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی شفاء یابی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 426296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426296/سانحہ-پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-ملک-بھر-میں-یوم-سوگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org