QR CodeQR Code

طالبان کے حمایتی بھی سانحہ پشاور کے جرم میں برابر کے شریک ہیں، علامہ عباس کمیلی

17 Dec 2014 18:03

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور حکمران اتحاد افواج پاکستان کا ہاتھ مضبوط کرے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے سانحہ پشاور کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور معصوم بچوں کو جس طرح قتل کیا گیا پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے اور پوری دنیا میں وطن عزیز کی رسوائی ہوئی، ایسے عناصر نہ تو ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور ان کے حمایتی بھی ان کے ساتھ اس جرم میں شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں اور حکمران اتحاد افواج پاکستان کا ہاتھ مضبوط کرے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہوسکے۔ انہوں نے شہید بچوں کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور یہاں بسنے والے تمام طبقات کی ہر آنکھ اشکبار ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 426314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426314/طالبان-کے-حمایتی-بھی-سانحہ-پشاور-جرم-میں-برابر-شریک-ہیں-علامہ-عباس-کمیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org