QR CodeQR Code

اسکول کے بچوں کو قتل کرنیوالے انسان نما بھیڑیئے ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین

17 Dec 2014 18:54

اسلام ٹائمز: جامع مسجد نور ایمان میں خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ایسے عناصر کے ساتھ رعایت نہ برتیں کیونکہ لوگ جس درندگی پر اتر آئے ہیں ان دہشت گردوں کی حمایت کرنیوالے بھی ان کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی اجتماع جامع مسجد نور ایمان میں منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ مرزا یوسف حسین نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سانحہ پشاور درندگی اور حیوانیت کے سوا کچھ نہیں، ایسے لوگ جنہوں نے اسکول کے معصوم بچوں کو قتل کیا انسان نما بھیڑیئے ہیں، اس سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار اور پوری قوم سوگوار ہے، حکومت اور ریاستی ادارے ایسے عناصر کے ساتھ رعایت نہ برتیں کیونکہ لوگ جس درندگی پر اتر آئے ہیں ان دہشت گردوں کی حمایت کرنیوالے بھی ان کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ اجتماع میں علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، سید علی اوسط، مصطفیٰ عباس، رضی حیدر اور دیگر شریک ہوئے اور اپنے خطاب میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے کالعدم جماعتوں کے خلاف سخت آپریشن کریں اور ان کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔


خبر کا کوڈ: 426339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426339/اسکول-کے-بچوں-کو-قتل-کرنیوالے-انسان-نما-بھیڑیئے-ہیں-علامہ-مرزا-یوسف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org