0
Wednesday 17 Dec 2014 19:11

یمن، بم دھماکوں میں 15 طالب علموں سمیت 25 افرد ہلاک، متعدد زخمی

یمن، بم دھماکوں میں 15 طالب علموں سمیت 25 افرد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر رادا میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 طالب علموں سمیت 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق پہلا بم دھماکا سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے اسکول بس گزر رہی تھی، جس کے نتیجے میں 15 طالب علم ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ دوسرا دھماکا سرکاری عہدیدار کے گھر کے قریب ہوا جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، جب کہ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 426341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش