0
Wednesday 17 Dec 2014 19:32

ایران کی پشاور میں معصوم بچوں پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

ایران کی پشاور میں معصوم بچوں پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور میں فوجی اسکول پر طالبان کے بہیمانہ اور بزدلانہ حملہ میں بے گناہ بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ ترجمان نے غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے موزیانہ اور گمراہ کن فکر ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ سے قبل اس فکر کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ترجمان نے اس المناک سانحہ پر پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 426347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش