0
Wednesday 17 Dec 2014 19:35

دہشتگردی کا واحد حل انکے خلاف بے رحم اور سخت آپریشن ہے، شیخ زاہد حسین زاہدی

دہشتگردی کا واحد حل انکے خلاف بے رحم اور سخت آپریشن ہے، شیخ زاہد حسین زاہدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ زاہد حسین زاہدی نے دورہ زیارت کے دوران کربلا سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پشاور میں طالبان کی جانب سے آرمی پبلک سکول پشاور پر وحشیانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتداء سے ہی ان دہشتگرد جماعتوں کی مخالفت عبادت سمجھ کر کرتے رہے ہیں لیکن چند عاقبت نااندیش سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ان دہشتگردوں، قاتلوں اور ملک دشمنوں سے مذاکرات کے نام پر انکو مضبوط ہونے کا موقع دیا۔ اس افسوسناک واقعہ میں دہشتگردوں سے نرم گوشہ رکھنے، انکی اخلاقی پشت پناہی کرنے والے بھی ذمہ دار ہیں۔ اس جرم میں وہ لوگ بھی شریک ہیں جو دہشتگردوں کے خلاف پاکستان آرمی کی جانب سے ہونے والے آپریشن کی راہ میں روڑے اٹکاتے رہے ہیں۔ دہشتگردی کا واحد حل ان کے خلاف بے رحم اور سخت آپریشن ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردی میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث افراد کو پھانسی پر لٹکانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 426351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش