0
Wednesday 17 Dec 2014 21:35

سانحہ پشاور کیخلاف لیہ میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی ریلی

سانحہ پشاور کیخلاف لیہ میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لیہ میں سانحہ پشاور کیخلاف ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، طلباء، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، ریلی سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء سید سرور حسین شاہ، علامہ آغا حسین، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء نذر حسین اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر رضوان جعفری نے خطاب کیا۔ ریلی کا آغاز کالج چوک سے ہوا، اور شرکاء نواز حکومت، دہشتگردوں اور خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے، پوری قوم کو متحد ہوکر ان ظالمان کا مقابلہ کرنا ہوگا، اگر طالبان دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کا ڈرامہ نہ رچایا جاتا تو پشاور سانحہ رونماء نہ ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو پورے ملک تک وسعت دی جائے اور دہشتگردوں کو چن چن کر مارا جائے۔
خبر کا کوڈ : 426385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش