QR CodeQR Code

پنجاب کے 10 بڑے شہروں میں 20 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کا انکشاف

18 Dec 2014 09:58

اسلام ٹائمز: حساس ادرے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو اس حوالہ سے بتایا ہے کہ ان کا ٹارگٹ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، وہاڑی، جھنگ، گوجرانوالہ، ملتان اور مظفر گڑھ ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ۱۰ برے شہروں میں ۲۰ خود کش حملہ آوروں کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس ادارے نے پنجاب حکومت کو سورس رپورٹ کو بنیاد بنا کر خبردار کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن کے ردعمل میں سانحہ پشاور کے بعد ۲۰ کی تعداد میں خود کش حملہ آور صوبے کے ۱۰ بڑے شہروں میں داخل ہو چکے ہیں اور اگلے ۷۲ گھنٹوں میں اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت قانوں نافذ کرنے والے اعلی افسران کی ٹارگٹ کلنگ کر سکتے ہیں۔ حساس ادرے نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو اس حوالہ سے بتایا ہے کہ ان کا ٹارگٹ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، وہاڑی، جھنگ، گوجرانوالہ، ملتان اور مظفر گڑھ ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 426478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426478/پنجاب-کے-10-بڑے-شہروں-میں-20-خودکش-حملہ-ا-وروں-داخلے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org