QR CodeQR Code

کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں تحریک طالبان خالد خراسانی گروپ کے 2 دہشتگرد گرفتار

18 Dec 2014 11:01

اسلام ٹائمز: انچارج سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی ونگ خرم وارث کے مطابق منگھوپیر سے گرفتار دہشتگرد زین عرف امجد اور رحید اللہ کراچی کے ضلع غربی میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کجاری ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی آگئی ہے، منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ڈی پولیس نے تحریک طالبان خالد خراسانی کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ انچارج سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی ونگ خرم وارث کے مطابق منگھوپیر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں زین عرف امجد اور رحید اللہ شامل ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خالد خراسانی گروپ سے ہے۔ خرم وارث کا کہنا تھا کہ ملزمان ضلع غربی میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں، جبکہ ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 پستول اور 4 دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 426490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426490/کراچی-میں-سی-ا-ئی-ڈی-پولیس-کے-ہاتھوں-تحریک-طالبان-خالد-خراسانی-گروپ-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org