0
Tuesday 2 Nov 2010 17:13

ایران نے عالمی استکباری قوتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کو غلط ثابت کر دیا، احمدی نژاد

ایران نے عالمی استکباری قوتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کو غلط ثابت کر دیا، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت ایران نے انتہائی مختصر عرصے میں علم اور ٹیکنولوجی کے میدان میں ناقابل یقین پیشرفت کر کے عالمی استکباری قوتوں کے اس پروپیگنڈے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ کوئی ملک انکی حمایت کے بغیر ترقی اور پیشرفت کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بات آج صبح منگل کے دن خرم آباد سے زال جانے والی نئی ہائی وے کے افتتاح کے موقع پر کہی۔
صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ عالمی استکباری طاقتیں گذشتہ 100 سال سے اس مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہیں کہ اگر کوئی ملک ترقی کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ انکی حمایت حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران دنیا کی تمام مظلوم قوموں کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام عالم مادی تفکر، استکباری نظام، منافقت و فریبکاری اور اخلاق سے دوری سے تنگ آ چکی ہیں اور ایرانی قوم کی تہذیب، انکے اعتقادات اور مضبوط ارادے کی طرف متمائل ہو رہی ہیں۔
صدر احمدی نژاد نے ایران کو حقیقی اسلام کا علمبردار قرار دیا اور کہا کہ آج دنیا کی تمام قوموں کی امیدیں ایران سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ترقی اور پیشرفت دنیا میں موجود ظالمانہ استکباری نظام کی نابودی کی ضمانت فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 42654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش