0
Thursday 18 Dec 2014 18:01

نائیجیریا، بوکو حرام سے نہ لڑنے پر 54 فوجیوں کو سزائے موت

نائیجیریا، بوکو حرام سے نہ لڑنے پر 54 فوجیوں کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوجی عدالت نے بوکو حرام سے لڑنے سے انکار کرنے پر 54 فوجیوں کو ملک سے غداری کے الزام میں موت کی سزا سنا دی ہے، تمام فوجیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے بوکو حرام کی جانب سے چند ماہ قبل قبضہ کئے گئے 3 دیہاتوں کی واپسی کے لئے شدت پسندوں سے لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب سزا پانے والے فوجیوں نے اپنے اوپر ملک سے غداری کے حوالے سے لگنے والے تمام الزامات کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بوکو حرام سے مقابلے کے لئے مطلوبہ مقدار میں اسلحہ اور بارود فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ستمبر میں بھی ملک سے غداری اور فوجی افسر کو قتل کرنے کے الزام میں 12 فوجیوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ بوکو حرام 2009 سے شمال مشرقی نائیجیریا میں حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے، جس میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 426584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش