QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سانحہ پشاور کے سوگ اور شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی معطل

18 Dec 2014 19:16

اسلام ٹائمز: شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کے سات حادثات ہوئے،جن میں چھ افراد زخمی ہوئے، دوسری جانب سانحہ پشاور کے سوگ میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دفاتر بند رہے، جس کے باعث شہر سائیں سائیں کرتا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ پشاور کے سوگ اور شدید دھند و سردی کے باعث کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہا۔ تعلیمی ادارے، کاروباری و تجارتی مراکز اور دفاتر بند ہونے کی وجہ سے پورا شہر سائیں سائیں کرتا رہا۔ شدید سردی اور دھند کے باعث شہری گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے۔ شدید دھند کے باعث شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کے سات حادثات ہوئے، جن میں چھ افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان حادثات میں ایک بڑا حادثہ بلوچستان کے شہر ژوب سے آنے والی مسافرکو چ کو پیش آیا، جو کہ ڈی آئی خان کی درابن چونگی کے قریب سڑک سے اترنے کے باعث الٹ گئی، مگر گاڑی کے کسی مسافر کو خراش تک نہیں آئی۔ 


خبر کا کوڈ: 426606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426606/ڈی-آئی-خان-سانحہ-پشاور-کے-سوگ-اور-شدید-دھند-باعث-کاروبار-زندگی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org