0
Thursday 18 Dec 2014 19:54

یورپی یونین نے حماس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا، امریکہ اور برطانیہ کی مخالفت

یورپی یونین نے حماس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا، امریکہ اور برطانیہ کی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ لکسمبرگ میں یورپی یونین کی عدالت نے فلسطینیوں کی تنظیم حماس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے، تاہم حماس کے اثاثے تین ماہ تک منجمد رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی دوسرے نمبر پر اعلیٰ عدالت جنرل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حماس کا نام ٹھوس قانونی وجوہات کی بنا پر نہیں، بلکہ انٹرنیٹ اور میڈیا کی غیر مصدقہ خبروں کے باعث فہرست میں ڈالا گیا، اس لئے اسکا نام یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا جائے، تاہم اسکے اثاثے تین ماہ تک منجمد رہیں گے اور یورپی یونین کو فیصلے کیخلاف اپیل کا حق حاصل ہو گا۔ حماس کے ترجمان موسیٰ ابومرذوق نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینی قوم کی فتح ہے اور اس فیصلے سے فلسطین کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد زیادہ موثر ہو جائیگی۔

دوسری جانب امریکہ نے یورپی ایوان عدالت کے حماس کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے خارج کرنے کے فیصلے کے بعد یورپی یونین سے حماس پر عائد پابندیوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ین پساکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت کے فیصلے کا بغور مطالعہ کیا ہے، لیکن حماس کے بارے میں امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہم حماس کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ دریں اثناء برطانیہ کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے میں رکھوانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس معاملے میں قدم اٹھا سکتی ہے، لیکن یہ دونوں لیڈروں کیطرف سے قابل حل معاملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 426619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش