QR CodeQR Code

سول سوسائٹی کا مولانا عبدالعزیز کیخلاف لال مسجد کے باہر مظاہرہ

18 Dec 2014 23:24

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مولانا عبدالعزیز سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کے قتل عام اور طالبان کی مذمت کریں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں حکومت مولانا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایکشن لے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے لال مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور خطیب مولانا عبدالعزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ پشاور اور طالبان کی مذمت کریں۔ وفاقی دارالحکومت کی لال مسجد کے سامنے اب کی بار ہونے والا یہ مظاہرہ کسی مذہبی تنطیم کے کارکنوں کا نہیں بلکہ روشن خیالی کے دعوے دار سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مولانا عبدالعزیز سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کے قتل عام اور طالبان کی مذمت کریں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں حکومت مولانا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایکشن لے، سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز جسیے علماء ریاستی عمل داری کیلئے کھلا چیلنج ہیں، مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد لال مسجد کے باہر دوبارہ احتجاج کی کال بھی دے دی ہے، اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 426661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426661/سول-سوسائٹی-کا-مولانا-عبدالعزیز-کیخلاف-لال-مسجد-کے-باہر-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org