0
Thursday 18 Dec 2014 23:37

ملک بھر میں ملٹری کورٹس کے قیام پر غور شروع

ملک بھر میں ملٹری کورٹس کے قیام پر غور شروع
اسلام ٹائمز۔ ملک میں دہشتگردوں سے آئینی ہاتھوں سے نمٹنے اور دہشتگردی کے مقدمات سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے حکومت نے ملٹری کورٹس کے قیام پر غور شروع کردیا ہے۔ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد حکومت اور عسکری قیادت نے دہشتگردی کے مقدمات کا فوری فیصلے کرنے کیلئے ملٹری کورٹس کے قیام پر غور شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹس فوری سماعت کی عدالتیں ہوں گی، عدالتیں ایک سے تین ماہ کے اندر مقدمات کا فیصلہ سنا سکیں گی، ملٹری کورٹس کے معاملے پر اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے مشاورت کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، حتمی فیصلے کی صورت میں ملٹری کورٹس کے قیام کیلے جلد آرڈیننس جاری ہوگا، ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 426667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش