QR CodeQR Code

شہید عارف الحسینی نے ملت کی آبیاری اپنے خون سے کی، علامہ ناصر عباس جعفری

19 Dec 2014 10:30

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا جامعہ شہید عارف الحسینی کے مدرسین اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید حسینی ایک عظیم قائد تھے، جنہوں نے ہمشہ حق کی بات کی، آپ بھی حق کے داعی بنیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے دورہ پشاور کے دوران جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے طلاب اور خطیب جامع مسجد علامہ عابد حسین شاکری سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے مدرسہ کے مدرسین اور طلاب سے خطاب بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم درس گاہ میں مرد مجاہد علامہ عارف حسین الحسینی کا خون گرا ہے، شہید عارف حسین نے ملت تشیع کی آبیاری اپنے خون سے کی، لہذا ضروری ہے کہ آپ اس کی لاج ہر موقع پر رکھیں، شہید حسینی ایک عظیم قائد تھے، جنہوں نے ہمشہ حق کی بات کی، آپ بھی حق کے داعی بنیں، علامہ ناصر عباس جعفری نے مدرسے کے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ اپنا مطالعہ اس انداز سے کریں کہ جب کھانا کھائیں تو وہ کھانا حلال کھانا ہو، کیونکہ اگر آپ مطالعہ نہیں کرینگے تو امام (ع) کے درستر خوان پر بیٹھنے کا حق ادا نہیں کر رہے، جو جائز نہیں۔ علامہ ناصر عباس مدرسے کے طلباء سے آخر میں گھل مل گئے۔


خبر کا کوڈ: 426702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426702/شہید-عارف-الحسینی-نے-ملت-کی-ا-بیاری-اپنے-خون-سے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org