QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز کا آپریشن، عابد مچھڑ سمیت 4 اہم طالبان دہشتگرد ہلاک

19 Dec 2014 12:12

اسلام ٹائمز: مشرف کالونی میں دو کمروں کے مکان میں طالبان دہشتگرد کچھ عرصہ قبل بھی یہاں آئے تھے اور شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشتگرد اس سے قبل پولیس لائن اور دیگر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم دہشت گرد عابد مچھڑ ساتھیوں سمیت اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا، آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم دہشت گردوں کی اہم پناہ گاہ مشرف کالونی میں رینجرز اہل کاروں کی جانب سے اہل ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ٹارگٹڈ آپریشن موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، تین گھنٹے سے زائد وقت پر محیط اس آپریشن میں دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز اہل کاروں پر شدید فائرنگ اور دستی بم حملے بھی کئے گئے، تقریباً 45 منٹ تک دہشت گردوں اور رینجرز کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا اہم وحشی دہشت گرد عابد مچھڑ اپنے تین ساتھی دہشتگردوں سمیت جہنم واصل ہوگیا۔ رینجرز کی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے ایک اہل کار زخمی بھی ہوا، دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت اور دیگر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے، آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث یہاں لوگوں کی آبادی کم ہے۔ ذرائع کے مطابق دو کمروں کے مکان میں دہشت گرد کچھ عرصہ قبل بھی یہاں آئے تھے اور شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ طالبان دہشتگرد اس سے قبل پولیس لائن اور دیگر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے چار ایس ایم جی رائفل، دستی بم اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، جبکہ جعلی نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے قبضے میں لے لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 426718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/426718/کراچی-میں-رینجرز-کا-آپریشن-عابد-مچھڑ-سمیت-4-اہم-طالبان-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org