0
Friday 19 Dec 2014 13:54

دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جائے، سردار یعقوب

دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جائے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے جمعرات کو پشاور کا دورہ کیا جہاں انھوںن ے درندگی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول کے زخمی بچوں کی عیادت کی اور شہادت پانے والے طلباء کے لواحقین سے تعزیت کی۔ صدر آزاد ریاست نے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی اور وہاں پر موجود گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار محمد یعقوب نے کہا کہ معصوم بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے کسی طور پر بھی مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف محتد ہو گئی ہے اب ان دہشت گردوں کو چن چن کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے موثر ثابت ہوں گے۔ انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں حکومت اور افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ 

صدر آزاد ریاست نے گورنر خیبر پختونخواہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مصیب کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والے بچوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر بعدازاں شہادت پانے والے بچوں کے گھروں میں گئے اور والدین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوموں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ کر رہیں گے۔ انھوں نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج زخمی طلباء کی بھی عیادت کی صدر کچھ وقت ان کے ساتھ رہے۔
خبر کا کوڈ : 426737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش